Surah

Information

Surah ID #27
Total Verses 93 Ayaat
Rukus 7
Sajdah 1
Actual Order #48
Classification Makkan
Revelation Location & Period Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
Surah 27: An-Naml Ayat #46
قَالَ يٰقَوۡمِ لِمَ تَسۡتَعۡجِلُوۡنَ بِالسَّيِّئَةِ قَبۡلَ الۡحَسَنَةِ‌‌ۚ لَوۡلَا تَسۡتَغۡفِرُوۡنَ اللّٰهَ لَعَلَّكُمۡ تُرۡحَمُوۡنَ‏ ﴿46﴾
He said, "O my people, why are you impatient for evil instead of good? Why do you not seek forgiveness of Allah that you may receive mercy?"
آپ نے فرمایا اے میری قوم کے لوگو! تم نیکی سے پہلے برائی کی جلدی کیوں مچا رہے ہو ؟ تم اللہ تعالٰی سے استغفار کیوں نہیں کرتے تاکہ تم پر رحم کیا جائے ۔

More translations & tafseer

قال يقوم لم تستعجلون بالسية قبل الحسنة لو لا تستغفرون الله لعلكم ترحمون
He said, "O my people, why are you impatient for evil instead of good? Why do you not seek forgiveness of Allah that you may receive mercy?"
Aap ney farmaya aey meri qom kay logo! Tum neki say pehlay buraee ki jaldi kiyon macha rahey ho? Tum Allah Taalaa say istaghfaar kiyon nahi kertay takay tum per reham kiya jaye.
صالح نے کہا : میری قوم کے لوگو ! اچھائی سے پہلے برائی کو کیوں جلدی مانگتے ہو ۔ ( ٢٢ ) تم اللہ سے معافی کیوں نہیں مانگتے تاکہ تم پر رحم فرمایا جائے؟
صالح نے فرمایا اے میری قوم! کیوں برائی کی جلدی کرتے ہو ( ف۷۷ ) بھلائی سے پہلے ( ف۷۸ ) اللہ سے بخشش کیوں نہیں مانگتے ( ف۷۹ ) شاید تم پر رحم ہو ( ف۸۰ )
صالح ( علیہ السلام ) نے کہا ” اے میری قوم کے لوگو ، بھلائی سے پہلے برائی کے لیے کیوں جلدی مچاتے ہو؟ 59 کیوں نہیں اللہ سے مغفرت طلب کرتے ؟ شاید کہ تم پر رحم فرمایا جائے؟
۔ ( صالح علیہ السلام نے ) فرمایا: اے میری قوم! تم لوگ بھلائی ( یعنی رحمت ) سے پہلے برائی ( یعنی عذاب ) میں کیوں جلدی چاہتے ہو؟ تم اللہ سے بخشش کیوں طلب نہیں کرتے تاکہ تم پر رحم کیا جائے
سورة النمل حاشیہ نمبر : 59 یعنی اللہ سے خیر مانگنے کے بجائے عذاب مانگنے میں کیوں جلدی کرتے ہو؟ دوسرے مقام پر قوم صالح کے سرداروں کا یہ قول نقل ہوچکا ہے کہ يٰصٰلِحُ ائْتِنَا بِمَا تَعِدُنَآ اِنْ كُنْتَ مِنَ الْمُرْسَلِيْنَ ۔ اے صالح لے آ وہ عذاب ہم پر جس کی تو ہمیں دھمکی دیتا ہے اگر تو واقعی رسولوں مٰں سے ہے ۔ ( الاعراف ، آیت 77 )