Surah

Information

Surah ID #19
Total Verses 98 Ayaat
Rukus 6
Sajdah 1
Actual Order #44
Classification Makkan
Revelation Location & Period Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 58 and 71, from Madina
Surah 19: Maryam Ayat #84
فَلَا تَعۡجَلۡ عَلَيۡهِمۡ‌ ؕ اِنَّمَا نَـعُدُّ لَهُمۡ عَدًّا‌ ۚ‏ ﴿84﴾
So be not impatient over them. We only count out to them a [limited] number.
تو ان کے بارے میں جلدی نہ کر ، ہم تو خود ہی ان کے لئے مدت شماری کر رہے ہیں ۔

More translations & tafseer

فلا تعجل عليهم انما نعد لهم عدا
So be not impatient over them. We only count out to them a [limited] number.
Tu inn kay baray mein jaldi na ker hum to khud hi inn kay liye muddat shumari ker rahey hain.
لہذا تم ان کے معاملے میں جلدی نہ کرو ، ہم تو ان کے لیے گنتی گن رہے ہیں ۔
تو تم ان پر جلدی نہ کرو ، ہم تو ان کی گنتی پوری کرتے ہیں ( ف۱٤۵ )
اچھا ، تو اب ان نزول عذاب کے لیے بےتاب نہ ہو ۔ ہم ان کے دن گن رہے ہیں ۔ 51
سو آپ ان پر ( عذاب کے لئے ) جلدی نہ کریں ہم تو خود ہی ان کے ( انجام کے ) لئے دن شمار کرتے رہتے ہیں
سورة مَرْیَم حاشیہ نمبر :51 مطلب یہ ہے کہ ان کی زیادتیوں پر تم بے صبر نہ ہو ۔ ان کی شامت قریب آلگی ہے ۔ پیمانہ بھرا چاہتا ہے ۔ اللہ کی دی ہوئی مہلت کے کچھ دن باقی ہیں ، انہیں پورا ہو لینے دو ۔