Surah

Information

Surah ID #19
Total Verses 98 Ayaat
Rukus 6
Sajdah 1
Actual Order #44
Classification Makkan
Revelation Location & Period Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 58 and 71, from Madina
Surah 19: Maryam Ayat #52
وَنَادَيۡنٰهُ مِنۡ جَانِبِ الطُّوۡرِ الۡاَيۡمَنِ وَقَرَّبۡنٰهُ نَجِيًّا‏ ﴿52﴾
And We called him from the side of the mount at [his] right and brought him near, confiding [to him].
ہم نے اسے طور کی دائیں جانب سے ندا کی اور راز گوئی کرتے ہوئے اسے قریب کر لیا ۔

More translations & tafseer

و نادينه من جانب الطور الايمن و قربنه نجيا
And We called him from the side of the mount at [his] right and brought him near, confiding [to him].
Hum ney ussay toor kay dayen janib say nida ki aur raaz goee kertay huye ussay qareeb ker liya.
ہم نے انہیں کوہ طور کی دائیں جانب سے پکارا اور انہیں اپنا راز دار بنا کر اپنا قرب عطا کیا ۔
اور اسے ہم نے طور کی داہنی جانب سے ندا فرمائی ( ف۸٦ ) اور اسے اپنا راز کہنے کو قریب کیا ( ف۸۷ )
ہم نے اس کو طور کے داہنی جانب سے پکارا 31 اور راز کی گفتگو سے اس کو تقرب عطا کیا ، 32
اور ہم نے انہیں ( کوہِ ) طور کی داہنی جانب سے ندا دی اور راز و نیاز کی باتیں کرنے کے لئے ہم نے انہیں قربتِ ( خاص ) سے نوازا
سورة مَرْیَم حاشیہ نمبر :31 کوہ طور کے داہنی جانب سے مراد اس کا مشرقی دامن ہے ۔ چونکہ حضرت موسی مدین سے مصر جاتے ہوئے اس راستہ سے گزر رہے تھے جو کوہ طور کے جنوب سے جاتا ہے ، اور جنوب کی طرف سے اگر کوئی شخص طور کو دیکھے تو اس کے دائیں جانب مشرق اور بائیں جانب مغرب ہوگا ، اس لئے حضرت موسی کی نسبت سے طور کے مشرقی دامن کو داہنی جانب فرمایا گیا ۔ ورنہ ظاہر ہے کہ بجائے خود پہاڑ کا کوئی دایاں یا بایاں رخ نہیں ہوتا ۔ سورة مَرْیَم حاشیہ نمبر :32 تشریح کے لیئے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن ، جلد اول ، النساء حاشیہ 206 ۔